27 جولائی 2014 - 13:05
موصل میں داعش کے خلاف عوام کا دھرنا

عراق کے شہر موصل کے عوام نے تل التوبہ نامی مقام پر دھرنا دے کر داعش کے تکفیری اقدامات کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شہر موصل کے عوام نے تل التوبہ نامی مقام پر دھرنا دے کر داعش کے تکفیری اقدامات کی مذمت کی ہے۔ واضح رہے داعش کے تکفیریوں نے حضرت یونس علیہ السلام کا مقبرہ منہدم کردیا ہے۔ یہ مقبرہ تل التوبہ نامی مقام پر تھا۔ واضح رہے عالم کفر،صیہونیت اور وہابیت کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں نے جمعرات کے دن موصل میں حضرت شیث علیہ السلام اور حضرت جرجیس علیہ السلام کے مقبرے بھی منہدم کردئے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ یہ صیہونی ایجنٹ موصل میں منارہ الحدبا اور مسجد جامع کو بھی منہدم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ قابل ذکر ہے داعش کے تکفیریوں نے شام میں بھی بہت سے مقدس مقامات کو منہدم کیا ہے۔ تاریح ہمیں بتاتی ہےکہ وہابیت نے ایک سو سال قبل مدینے اور مکے اور حجاز کے دیکر شہروں میں اسی طرح کے اقدامات کئےتھے۔ اھل موصل نے شمعیں روشن کرکے تل التوبہ پر دھرنا دیا اور داعش کے تکفیری اقدامات کی مذمت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲